کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیک20 مئی

رسالہاردوکتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم امید ہے خیریت سے ہوں گے، اللہ آپ کو مکمل صحت یابی اور تندرستی عطا فرمائے، پچھلے دنوں آپ کا مضمون سرمایہ داری کا وبائی بحران کا چوتھا حصہ جسارت اخبار میں جس میں آپ نے چین کی اختیارکردہ پالیسی کا تذکرہ کیا کہ چین نے تقریباً85 فی صد کرونا وباء پر اپنی روایتی طبی حکمت عملی سے قابو پالیا ہے، اس بات کا ریفرنس درکار ہے۔ اور ایک دعویٰ بھی کیا تھا کہ مروجہ ایلوپیتھی کی وجہ سے یہ وبائیں مستقل پھیلیں گی ، میں نے اپنی حد تک بات سمجھانے کی کوشش کی مگر جس گروپ پر یہ گفتگو ہو رہی تھی وہاں جماعت کے ڈاکٹر حضرات مستقل ان دونوں کا ریفرنس مانگ رہے ہیں، اگر آپ مناسب سمجھیں تو عنایت کر دیجئے گا۔ کالج کے پرجیکٹ پرمستقل گفت و شنید جاری ہے ابھی کوئی شروع کرنے کی حکمت عملی نہیں کی گئی ، مگر الحمد للہ اس پروجیکٹ پر مثبت پیش رفت جاری ہے۔ شکریہ آپ کا تحریکی ساتھی امین اشعر