کتب خانہLibrary

درخواست برائے یونیورسٹی

رسالہاردوکتب و مضامین
حصہ ۱

محترم ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 16اکتوبر 2020 میں نے جو آپ سے کالج اور یونیورسٹی کے منصوبہ عمل بنانے کی درخواست کی تھی اس سلسلے میں کالج پر کام تو اسی سال شروع کر دوں کا مگر یونیورسٹی کا اصل مقصد بہت واضح طور پر ہمیں یہ بتانا ہے کہ ہم یہ کالج اوریونیورسٹی کا منصوبہ خاص کر اسلامی تحریکوں کے کارکنان کی تعلیم و تربیت اور عالمی نظام یعنی سرمایہ داری کی آگاہی اور بیخ کنی کے لئے بنانا چاہتے ہیں ، جس کے ذریعے ہم تمام طالبعلموں کو علوم اسلامی کی آگاہی کے ساتھ ساتھ سائنس اور سوشل سائنس کی علمیت اس انداز میں دینا چاہتے ہیں کہ انہیں اس کی شیطنیت بہت واضح طور پر سمجھا سکیں ، اس پر بھر پور تنقید کرا سکیں اور انہیں دنیا بھر کے جدید تحقیق سے بھی متعارف کر ائیں تاکہ وہ اس حکمت عملی کو مرتب کر سکیں کہ کس طرح اسلامی عملیت کا تفوق قائم ہو، ہمارے ادارے کی تحقیق عالمی اداروں کو اپنی علمیت پر شرم سار کر سکے، بظاہر یہ ایک جذباتی جملے ہیں ، مگر مجھے امید ہے کہ اس کام کو کیسے مرتب کریں وہ کون کون سے مضامین ہوں جن پر ہم اپنی کالج اور یونیورسٹی میں پڑھائیں ، اور کیا سلیبس (کیا موضوعات ہوں، کون سے کتابیں ہوں اور طریقہ تعلیم کیا ہو)کیا مرتب کیا جائے، کون کون سے دیگر امورہوں جن پر توجہ مرکوز رکھی جائے، کون کون سے تحقیقی کاموں کی انجام دہی پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔اس حوالے سے مکمل تعارف بھی آپ تحریر کر دیجئے , الحمدللہ ہمارے سرکل میں بہت سے ایسے اساتذہ موجود ہیں جن کے ذریعے ہم اس سلیبس کو پڑھا سکیں گے، اللہ آپ کو سلامت تا قیامت رکھے، اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ امین اشعر آپ کا شاگرد اور تحریکی و انقلابی ساتھی