ڈاکٹر صاحب السلام علیکم12 مئی 2022
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 12 مئی 2022 اسکول کی فائلیں ان شاءاللہ جلد بھیج دوں گا، ہمارا نیا سیشن شروع ہوگیا ہے، 9 مئی سے، اس ماہ کی فائیلیں بھیجوں گا، نہم اور دہم کی امتحانات کی تیاری ہم نے اس طرح کی تھی کہ تمام مضامیں کی پہلے آدھی کتاب کے سلیبس کا امتحان لیا پھر بقایہ سلیبس کا امتحان لیا پھر پوری کتاب کے سلیبس کا۔۔۔یعنی تین پریلیم۔۔ جی ان شاء اللہ اس ستمبر میں کالج کا پروجیکٹ شروع کر دیں گے۔ تیاری نئے سیشن شروع ہونے کی وجہ سے مکمل نہیں مگر جون جولائی کی چھٹیوں میں ان شاء اللہ مکمل ہوجائے گی۔ جی الحمد للہ میرا نام الیکشن سے نکال دیا گیا ہے، انتخابی عمل سے میں دور ہی رہتا ہوں۔ ابن خلدوں والا مضمون ان شاء اللہ اس ماہ کے آخر تک مکمل لکھ کر بجھیج دوں گا۔ محمد احمد کو آپ کا خط بھیج دیا۔ انہوں نے مجھ سے ایک سوال کیا تھا کہ ڈاکٹر صاحب سے پوچھیں کہ " عقل اور Reason میں کیا فرق ہے؟۔۔۔۔تاکہ وہ اپنا مضمون مکمل کر سکیں۔۔۔ والسلام امین اشعر