ڈاکٹر صاحب30 جولائی 2022
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 30 جولائی 2022 آپ نے جس مضمون کا تزکرہ کیا ہے جو پندرہ صفحہ کا تھا جس کا موضوع پاکستانی معیشت کاجعلی عنوان وہ مضمون مجھے آج تک نہیں ملا، اور آپ جو بھی مضمون مجھے بھیجتے ہیں میں ہمیشہ اس کی کمپوزنگ اپنے لاہور والے ساتھی صابر بھائی سے کرواکر خود بھی اپنے ریکارڈ میں رکھتا ہوں ۔۔مجھے اس موضوع پر مضمون آج تک نہیں ملا۔۔ اگر آپ لکھ دیں تو نوازش ہوگی۔۔ ڈاکٹر صاحب السلام علیکم ذیشان بھائی کی رائے ہے کہ آپ نے جو ریشنلٹی والی کتاب کے چار یا پانچ باب لکھ دیئے ہیں اس کا مسودہ اگر دے دیں اور اس کی کمپوزنگ کروا کر ہم لوگ پڑھ لیں تو ہمیں اپنے ابواب لکھنا آسان ہوگا، آپ وہ مسودہ امین اشعر کو بھیج دیجئے وہ اس کو کمپوزنگ جلد از جلد کروا کر ہمیں ای میل کر دیں گے۔۔۔ علی بھائی اور ذیشان کے لئے اس کے بعد لکھنا بہت آسان ہوجائے گا۔ہم نے اس موضوع پر مطالعہ شروع کردیا ہے جیسے ہی آپ کا مسوودہ ملے گا ہم اپنے اسباق بھی جلد ہی لکھ کر آپ کو بھیج دیں گے. ڈاکٹر محبوب بخاری کو بھی آپ کا میسج بھیج دیا انہوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ جی جاوید بھائی نے تکافل والا مضمون افغانستان بھیج دیا انھی وہا ں سے کچھ اطلاعات نہیں آئیں اس حوالے سے. میرا ابن خلدوں والا مضمون ابھی مکمل نہیں ہو پایا کیوں کہ پوری کتاب کی تلخیص بہت بڑا مضمون کا تقاضہ کررہی ہے۔ ڈاکٹر صاحب دروس سرمایہ داری کی کتابوں کی مارکیٹنگ حافظ محمد احمد اور مولانا عبید کے ذریعے مدارس میں جا جا کر کرنا ان کی شایاں شان نہیں ہے۔میں خود ہی اس کی مارکیٹنگ کر رہا ہوں اور ہمارا ورکنگ کا وفد علماء سے ملاقاتوں میں اس کا تعارف پیش کر رہا ہے ۔ جمہوریت کی حقیقت ان شاء اللہ 14 اگست تک آپ کو پروف ریڈنگ کے لئے مل جائے گیا۔ اس کی اشاعت ان شاء اللہ 2023 کے الیکشن سے پہلے ہو جائے گی۔ البرھان جولائی کا میں نے آپ کو ارسال کیا تھا، محمد کے لڑکے کے ہاتھ، معلوم کیجئے انہوں نے کہیں اپنے پاس نہ رکھا ہو ابھی تک. والسلام آپ کا شاگرد امین اشعر