ڈاکٹر صاحب السلام علیکم14 فروری 2022
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 14 فروری 2022 ڈاکٹر صاحب میں نے طاہر بھائی سے پوچھا تھا کہ پلان میں تصحیح کیوں نہیں کی گئی تو انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے یعنی طاہر بھائی نے اور عامر حسین بھائی نے انفرادی طور پر تصحیح کی تھی مگر ورکنگ گروپ میں باقاعدہ بیٹھ کر نہیں کی گئی۔ جی ان شاءاللہ اسکول کی نشست جب آپ کہیں گے رکھ لیں گے۔ کتابوں کے مستقل آرڈر آرہئے ہیں، کل بھی دو آرڈر آئے ہیں، میرا بیٹے کا نمبر بھی اس میں شامل ہے اسے بھی آرڈر آتے ہیں مگر میں ہی پوسٹ کرتا ہوں۔اور اس نے علیمہ انسٹیٹیوٹ کے بعد جامعہ کراچی میں اکنامکس میں بی ایس میں ایڈمیشن لے لیا ہے۔ لیف لیٹ سلمان بھائی کو دیئے ہوئے ہیں ان شاء اللہ ایک دو دن میں تیار ہوجائیں گے، وہ بھی آپ کو اگلی دفعہ بھیج دوں گا، میری کوشش ہوتی ہے جو بھی آرڈر آئے دونوں کتابیں بیچ دوں، الحمد للہ یہ دونوں ہی بک رہی ہیں۔ جسارت میں مضامین جاوید بھائی کی بھیجنے کی ذمہ داری ہے مگر پتہ نہیں وہ کیوں نہیں بھیج رہئے، مگر الحمد للہ میں تقریباً1500 سو لوگوں تک بھیج دیتا ہوں واٹس ایپ کے ذریعے۔ دھرنے کے متعلق سوالات کے جوابا ت میں نے لینے کی کوشش کی تھی خاص کر خرچہ کے حوالے سے مگر قیم کراچی مستقل مصروف رہتے ہیں دو چکر لگا چکا ہوں، آج ان شاء اللہ پھر جاتا ہوں۔باقی میں خود جوابات اگلی دفعہ بھیج دوں گا۔ جی امام ابن خلدون کا مقدمہ میرے گھر رکھا ہوا تھا،میں نے مطالعہ شروع کر دیا ہے، ان شاءاللہ جلد اس پر مضمون لکھ دوں گا، مگر پہلے میں جمہوریت والی کتاب کی جو کمپوزنگ ہوگئی ہے، اسے پڑھنے میں زیادہ وقت لگا رہا ہوں، کیوں کہ وہ ایک دوسے کمپوذر سے کمپوز کر وائی ہے اس میں غلطیاں زیادہ ہیں۔ اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھ کر انہیں پڑھتا ہوں جو کمپوز ہو چکا ہے، انہیں رفعہ کر کے آپ کو بھیج دوں گا ۔ علی بھی کو آپ کا پیغام بھیج دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں ڈاکٹر صاحب کو تفصیل سے جواب لکھ دوں گا، جیسے ہی ان کا جواب آتا ہے میں آپ کو بھیجتا ہوں، نہم جماعت کا رزلٹ اور ڈاکٹر محمد امین کا ایک خط جو انہوں نے کل بھیجا تا آپ کو بھیج رہا ہوں۔ میرا مضمون ابھی تک کہیں نہیں چھپا مگر میں واٹس ایپ پر سینکڑوں لوگوں خاص کر جماعت کے لوگو ں کو بھیج چکا ہوں۔ والسلام آپکا شاگرد امین اشعر