ڈاکٹر صاحب السلام علیکم11 مارچ 2022
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 11 مارچ 2022 معذرت آپ نے میرے بیٹے کے حوالے سے ہنڈ بلز کی تقسیم کا کیا منصوبہ دیا تھا مجھے بلکل یاد نہیں، میں نے صرف واٹس ایپ پر اور فیس بک پر ان کتابوں کی مارکیٹنگ کر رہا ہوں، قیمت ابھی نہیں بڑھائی، مگر آپ اصرار کر رہئے ہیں تو ان شاءاللہ اب جماعت اسلامی کا مستقبل 150 اور دروس سرمایہ داری والی کتاب چار سو روپے کی بیچوں گا۔ کراچی دھرنے پر تجزیہ سلمان علی نے لکھ دیا ہے وہ بھیج رہا ہوں، اپنا ابھی اسکول کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں لکھ پایا مگر ان شاءاللہ اس ہفتہ ضرور تحریر کر دوں گا۔ ڈاکٹر صاحب اسکول کے ٹیچرز نے سلیبس تقریباً نوسے فیصد مکمل کر دیا ہے ، ہم نے اگلے ہفتہ ان کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے آدھی سلیبس کا امتحان لیں گے، پھر بقیہ سلیبس کا اور پھر مکمل سلیبس کا امتحان لیں گے، جس میں بورڈ کے مطابق ہی پیپرز لیئے جائیں گے. آپ اسکول آنے کا کیا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔ ہم ا پنے اسکول کی سالانہ رزلٹ کی تقریب میں آپ کو مہمان خصوصی بلانا چاہتے ہیں جو 7 مئی کو ہو گی ۔۔۔ آپ کا شاگرد امین اشعر