ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم27 اگست 2021 ء
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 27 اگست 2021 ء میں معذرت چاہتا ہوں، آپ کو خط لکھنے کے بعد مجھے احساس ہوا واقعی میں اکثر اپنا وقت واٹس ایپ اور فیس بک دیکھنے میں ضائع کر دیتا ہوں اور کام وقت پر نہیں ہو پاتے اور جس کی وجہ سے مکمل آرام نہیں ہو پاتا، صبح ہی صبح اسکول جانا ہوتا ہے، مگر ان شاء اللہ آپ کی بات پلو سے باندھ لی ان شاءاللہ اپنے وقت کا بہتر سے بہتر استعمال کر کے تمام کا جلد مکمل کرتا ہوں، جماعت اسلامی کا مستقبل والی کتاب ان شاءاللہ پہلے چھپے گی یہ میں نے پرنٹر سے کہ دیا ہے، کالج شروع ان شاء جلد کر دوں گا، آپ برا نہ مانیں تو ایک اچھا سا ہنڈ بل لکھ کر دے دیں، کیونکہ تحریک اسلامی والوں سے میں نے اس ہفتہ بات کی تھی انہیں کوئی ایشو نہیں ، بس فنڈز کا مسئلہ ہے، جو ان شاءاللہ اگلے مہینے اسکول کھلنے سے بہت حد تک حل ہو جائے گا۔۔۔۔ایک اور بات مجھے کیا تزویراتی حکمت عملی اختیار کرنے چاہئے ا پنے فیصلہ کرتے ہوئے۔ آخری بات یہ ہے کہ اظفر سعید جو عراق میں پوری لکی سیمنٹ فیکٹر ی کے ہیڈ ہیں۔ انہوں نے درخواست کی ہے کہ اگلے ہفتہ پہلی دوسری ستمبر کو کراچی آرہئے ہیں ، اور چاہ رہئے ہیں کہ افغانستا ں کے حوالے سے آپ سے ایک مختصر نشست کر لی جائے اور مستقبل میں طالبان کی رہنمائی کرنے کے لئے کو حکمت عملی بنا لی جائے، اس نشست میں اظفر سعید بھائی ، کاشف بھائی ، جاوید شیخ اور میں ہوں گے، آپ جہاں کہیں یہ نشست کی جا سکتی ہے، جو ہمارے خیال میں بھی ضروری ہے۔ آپ کے حکم کے منتظر.. ڈاکٹر صاحب آپ کی صحبت نے مجھ جیسے ایک سطحی سوچ رکھنے والے کو انقلابی بنا دیا اور جو کچھ آپ کے ساتھ رہ کر لکھ پڑ ھ لیا ، اس کو میں سوچ بھی نہیں سکتا، با خدا اپنے والد اور والدہ کے لئے اتنی دعائیں نہیں کرتا جتنا آپ کے لئے کرتا ہوں۔ اللہ آپ کو سلامت اور آپ کا سایہ امت مسلمہ پر قائم و دائم رکھے۔۔ آمین آپکا خادم اور ساتھی ۔۔۔۔۔امین اشعر