کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم

رسالہاردو۲۴ اگست ۲۰۲۱کتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم اللہ آپ کو سلامت رکھے تا قیامت رکھے، جی میں یہ مانتا ہوں کو ایک نااہل آدمی ہوں جو آپ کے ساتھ وابستہ ہو گیا ہوں، اپنی بے شمار کمزوریوں ، نااہلیوں اور جہالت کے باوجو د، اب کیا کروں آپ کو اور آپ کے دیئے ہوئے تمام کاموں کواپنی تمام مصروفیت ( اسکول، سوفٹ وئیر کا بزنس، اپنی جاب ، جماعت اسلامی کی ذمہ داری اور گھر بیوی اور پانچ بچوں کی کفالت) اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اور دیگر میڈیا پر آپ کی تحریروں کو بھیجنا اور کوئی سوال آئے تو اس کا جواب دیناوغیرہ وغیرہ، کو کسی صورت چھوڑ تو نہیں سکتا، البتہ دیر ضرور ہو جاتی ہے، مگر جو کام آپ فوراً کرنے کا کہتے ہیں انہیں جلد سے جلد کرنے کی کو شش کرتا ہوں۔آپ کے دیئے گئےکچھ کام تو کردیئے ہیں، کچھ چند روز میں کردوں گا ان شاءاللہ۔ اپنا مضمون لکھ کر بھی جلد آپ کو روانہ کر دوں گا، کالج کے کام میں مستقل طور پر لگا ہوا ہوں سب سے پہلے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سے رجسٹریشن کروانی ضروری ہے جو اس مہینہ میں ان شاءاللہ ہو جائے گی، کتابیں ناگزیر وجوہات کی بنا پر ایک پرنٹر سے واپس لے کر ایک دوسرے پرنٹر کو دینی پڑی گئی کیونکہ پہلا والا پرنٹر بہت تنگ کر رہا تھا، آج پرنٹنگ کے ایڈوانس پیسے بھی بھیج دیئے ہیں، ان شاء اللہ دونوں کتا بیں، اگلے مہینے کے وسط میں چھپ جائیں گی۔ امارۃ اسلامی افغانستان کی معاشی پالیسی کا مضموں بھیج رہا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے، میں واقعی ایک نا اہل آدمی ہوں ، خدارا مجھ سے ناراض مت ہوں، آپ کے دیئے گئے تمام کام کی مجھ فکر ہے اور وقت پر کرنا چاہتا ہوں مگر اپنی نااہلی کی وجہ سے نہیں کر پاتا، مگر لگا رہتا ہوں۔والسلام آپ کا بیٹا اور شاگرد۔۔۔۔۔۔۔۔ امین اشعر ڈاکٹر صاحب السلام علیکم ڈاکٹر امین کہ رہے تھے کہ اگر آپ برا نا مانیں تو آپ کا نام البرہاں کی دائرہ تحریر کمیٹی میں شامل کر دوں، میں نے کہا کہ میں ڈاکٹر صاحب سے پوچھ کر بتاتا ہوں، آپ جو ارشاد فرمائیں میں انہیں بتا دوں گا.