ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم29ستمبر 2021
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 29ستمبر 2021 امید ہے آپ خیریت سے ہونگے، اللہ آپ کو سلامت رکھے، آپ کے سوالات کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں سب سے پہلے آپ نے پوچھا کہ امام سرخسی رحمہ اللہ (اصل میں امام غزالی رحمہ اللہ) کا اقتباس کیوں بھیجا ، ڈاکٹر صاحب میں کیا کروں ، یہ مضمون مولانا زاہد صدیق مغل نے بھیجا تھا،اور بار بار فون کر کے پوچھا تھا کہ ڈاکٹر صاحب کو بھیج دیا، میں کیا کرتا مجھے بھیجنا تھا وہ میں نے بھیج دیا ہے۔ دوسرا سوال آپ نے پوچھا کہ Working Group on Afghan Economy بنایا تھا اس حوالے سے مندرجہ ذیل جوابات یہ ہیں ا۔Working group on Afghan Economyکا پریس میں اعلان ان شاءاللہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں پریس کانفرنس کے ذریعے کر دیا جائے گا(جاوید شیخ) ایک ویب سائٹ بنادی گئی ہے۔ https://workinggrouponafghaneconomy.comجس پر افغانستان پر لکھے گئے تمام مضامیں ڈال دیئے گئے ہیں۔ 2۔ Working group on Afghan Economy کی 4 عدد میٹنگ ہو چکی ہے، 2 آن لائن اور 2 بلمشافہ جس میں یونس قادری، محمد طاہر، ماہین مجتبیٰ اور جاوید شیخ، اس کی کارگزاری کی رپورٹ دو تین دن میں آپ کو پیش کر دی جائے گی۔ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا گیا ہے جس میں تمام کارگزاری ڈسکس کی جاتی ہے جس میں اسد زمان صاحب بھی شامل ہیں، 3.آپ نے جو مضامیں لکھے تھے ان میں سے چار عدد جسارت اخبار میں تھوڑی سے چھانٹ کاٹ کے بعد چھپ چکے ہیں۔بقایہ دو ابھی انہیں بھیجے نہیں 4.اسد زمان صاحب کے تین مضامین میں نے محمد متین انصاری کوبھیج دیئے تھے اگر آپ کو نہیں ملے تو میں دوبارہ بھج دوں گا 5.طالبان قیادت سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے میں ابھی تک کوئی طالبان قیادت میں شریک فر د سے رابطہ نہیں ہو سکا، طالبان کے رسالہ الشریعہ کاای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر مل گیا ہے، جہاں آپ کے لکھے گئے تمام مضامین واٹس ایپ کر دیئے گئے ہیں مگر ان کر طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہیں کال بھی کی گئی مگر کسی نے اٹھا ئی نہیں۔ 6. یونس بھائی اور طاہر بھائی مستقل اس Working Group on Afghan Economy میں شرکت کر رہئے ہیں ، انہوں نے وہ مضامین پڑھے ہیں یا نہیں میں ان سے پوچھ کر اگلی دفعہ بتا دوں گا,طاہر بھائی کہ رہے تھے کہ ایک دو دن میں انٹر نیٹ سے مواد لے کر آپ کو بھیج دیں گے. اور اپنا review بھی بھیجنے کی کوشش کریں گے. 7. Working Group on Afghan Economy کی آئندہ نشست اگلے ایک دو دن میں ہوگی،اس کے بعد اس کی پوری کارگزاری کی رپورٹ آپ کو ارسال کردی جائے گی۔ 8۔ طالبان سے روابط استوار کرنے کی کوشش کر رہئے ہیں(جاوید شیخ). 9۔ ورکنگ گروپ تن من دہن لگانے کے جذبہ سے کام کر رہا(جاوید شیخ) جماعت اسلامی کے آئندہ 2023 کے انتخابات کی تیاری(جوابات) بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے خلاف میں ان شاءاللہ 10 اکتوبر 2021تک مضمون لکھ کر جسارت میں بھی بھیج دوں گا۔ جی ان شاء اللہ میں زیادہ سے زیادہ اس کی اشاعت کرانے کی کوشش کروں گا(واٹس ایپ گروپس میں اور البرحان میں) ہم نے جو محترم سراج الحق صاحب کو انتخابات میں انقلابی بنیادوں پر لڑنے کے لئے جو خط لکھا ہے، میں نے اب تک تقریباً چھ سات ارکان سے رابطہ کرکے دستخط کرنے کا کہا مگر صرف ایک رکن راہ ٹی کےنمائندے ہیں انہوں نے دستخط کئے اور میں نے باقی سب نے دستخط کرنے سے انکار کر دیا، مگر میں ان شاء اللہ زیادہ سے زیادہ لوگوں سے اس پر دستخط کر وا نے کی کوشش کررہا ہوں۔ میری کو شش ہو گی کہ بیس سے پچیس ارکان کے دستخط لے لئے جائیں۔انٹر نیٹ اور واٹس ایپ کے ذریعہ تقریباً 500 سے 1000کے قریب ارکان تک پہنچا چکا ہوں، مگر ارکان کا تبصرہ بہت کم آیا ہے۔
ڈاکٹر صاحب میں نہیں جانتا کیا وجہ ہے کہ ہماری کتاب"جماعت اسلامی کا مستقبل " کیوں نہیں چھ پا رہی ، میری کل ہی پرنٹر سے بات ہوئی ہے، وہ کل بھی کوئی متعین تاریخ نہیں دے رہا کہ رہا تھا ایک دو دن میں بتا تا ہوں، وہ بھی جماعت کا رکن اور جسارت میں جاب کرتا ہے۔با خدا، اسے میں کاغذ اور ایڈوانس 25000 روپے بھی دے چکا ہوں.اس کتاب پر پرنٹنگ کی لاگت 500 عدد چھپوانے پر تقریباً110 روپے تک آئے گی جس میں کمپوزنگ کے پیسے تقریبا 6000 شامل کر کے 116کی پڑے گی۔ ڈاکٹر صاحب یہ کتاب میں جماعت کے اجتماع میں فروخت کرنے کی کوشش کروں گا، کوئی اسٹال وغیر لگا کر اور انٹر نیٹ اور واٹس ایپ گروپ (جن پر تقریباً 5000 جماعت اسلامی کے کارکنا ن موجود ہیں) پر بھی کروں کا جو خریدنا چاہئے گا ۔ اسے پوسٹ کر دوں گا۔ مجوزہ کالج کا منصوبہ اسکول میں تقریباً265 بچے ہو گئے ہیں 2021-22 میں تقریباً100 کے قریب مزید داخلے ہوئے ہیں۔ جی الحمد للہ Break even project کر رہی ہے۔ اس مہینے اگر پرائیویٹ اسکول والوں نے رجسٹریشن دے دی تو اگلے مہینے گیارہویں کلاس ان شاء اللہ شروع کی جا سکتی ہے۔ میرا ارادہ بن رہا ہے کہ ہم صرف آرٹس اور کامرس کی فرسٹ ائیر کی کلاسیں شروع کریں تو تقریباً 80،000 روپے ماہانہ درکار ہوں گے، جو ان شاء اللہ اسکول کی آمدنی سے بھی نکالے جا سکتے ہیں. اگلے سال سائنس بھی شروع کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ ڈاکٹر صاحب آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے ۔ والسلام آپ کا بیٹا اور شاگرد امین اشعر