ڈاکٹر صاحب السلام علیکم16 ستمبر 2021
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 16 ستمبر 2021 جاوید بھائی نے اسد زمان صاحب کو آپ کا لکھا ہوا مضمون بغیر کمپوز کیے اسکین کر کے بھجوا دیا تھا، اسد زمان صاحب والا مضمون مجھے نہیں ملا میں جاوید بھائی سے آج پوچھ کر آپ کو اطلاع دیتا ہوں۔ سراج الحق کو جو خط بھیجنا ہے اس پر ابھی چند دستخط ہوئے ہیں، ان شاء ستمبر 21 کے آخر تک تقریباً چالیس پچاس دستخطوں کے ساتھ بھیج دیں گے۔ کنٹومنٹ بورڈ کے نتائج ان شاء اللہ اگلے ہفتہ تک آپ کے پاس پہنچ جائیں گے. ڈاکٹر صاحب جماعت اسلامی کے مستقبل والی کتاب میں کچھ page making کا ایشو آیا ہوا ہے، وہ پرنٹر سے ٹھیک نہیں ہو پایا ، میری ان سے کل ملاقات ہوئی تھی میں نے انہیں اپنے کمپوزر صابر علی کا نمبر دیا ہے تاکہ وہ مسئلہ حل ہو جائے۔ ڈاکٹر صاحب مایوس مت ہوں یہ جو کام آپ نے سپرد کیا ہے ، ان شاء اللہ میری اولاد بھی اس کام کو کرتی رہئے گی، ان کی تعلیم میں اسی منہج پر دی جا رہی ہے۔ آپ کاشاگرد امین اشعر