ڈاکٹر صاحب السلام علیک
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم امید ہے خیریت سے ہوں گے، اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی حفظ امان میں رکھے، ایک دودن پہلے ڈاکٹر راجہ احسن عزیز صاحب جو اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں اور عامرہ احسان صاحبہ(سابق معتمد جماعت اسلامی پاکستان) کے شوہر ہیں، جنہوں نے ہماری کچھ کتابیں منگوائی تھیں، کا فون آیا تھا، چند سالوں پہلے ان کی دو تین تفصیلی ملاقاتیں آپ سے ہو چکی ہیں، وہ آپ کو سلام کہ رہئے تھے، اور انہوں نے ہماری کتابوں خاص کر "انقلابی عمل ایک اسلامی تجزیہ " بہت پسند کیں۔ دوسری بات ڈاکٹر صاحب تین کارکنان جماعت اسلامی جس میں ایک اہلحدیث عالم دین ہیں،اور ایک پنجاب جماعت اسلامی اوکاڑہ کے رکن جماعت ہیں، آپ سے ملاقات کرنا چاہ رہئے ہیں جو مستقل ہمارا لٹریچر پڑھتے ہیں مستقل آگے پڑھنے کو دیتے ہیں، اور الحمدللہ وہ ہمارے کام کو بھی آگے بڑھا رہئے ہیں، اگر آپ کسی دن تھوڑا سا وقت ملاقات کا عنایت کر دیں تو نوازش ہو گی ، میں بھی بہت دنوں سے آپ سے نہیں ملا جس کی بہت شدت سے کمی محسوس کررہا ہوں، اگر اجازت دیں تو ملاقات کر لوں۔ تیسری بات مولانا عبید اللہ تحریک لبیک کے ہمار ے ساتھی نے اپنی کتاب " کشف العقائد المغربیۃ" مغریبی عقائد کا بیاں ، غیر مسلم ممالک میں شہریت و سکونیت کی شرعی حثیت" آپ کے تبصرہ کے لئے بھیجی ہے جس پر آپ کا تبصرہ درکار ہے، تاکہ وہ اس میں شامل کیا جا سکے۔ الحمد للہ ہماری دونوں کتابیں، جماعت اسلامی کا مستقبل اور دروس سرمایہ داری پرینٹنگ میں جانے کے لئے تیار ہوچکی ہیں، ان شاء اللہ اس ماہ کے آخر تک ہمیں چھپ کر مل جائیں گی۔ ڈاکٹر صاحب کالج کے پروجیکٹ کے لئے ندیم اقبال نعمت اللہ سے بھرپور مالیات تعاون اور ساتھ مل کر کام کرنے کی بات ہو گئی ہیں اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ اس پروجیکٹ کو تمام اسلامی جماعتوں کی تقویت کا ذریعہ بنایا جائے گا ان شاءاللہ، مگر انہوں نہیں کہا کہ اس ادارے کا ایک ایڈ منسٹریٹو اور ایک اکیڈمک بورڈ پہلے مرتب کرو جو تمام معاملات کا زمہ دار ہو اور جس سے جواب طلبی بھی کی جا سکے۔ میں نے اس تجویز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک خاکہ تیار کیا ہے جو آپ کو بھیج رہا ہوں۔ اس حوالے سے کو تجویز ہو تو ضرور آگاہ کر دیجئے گا۔ جمہوریت کی ماہیت پر کام جاری ہے، مگر چند اسباق میں نے کراچی میں ایک کمپوزر سے کمپوز کروائے تھے ان میں خاصی غلطیاں ہیں انہیں ٹھیک کر کے جلدآپ کو ارسال کرتا ہوں۔ جون کا البرہان بھی آپ کو بھیج رہا ہوں جس میں آپ کا ایک مضمون بھی شامل کیا گیا ہے، آپ سے دعاؤں کی درخواست ہے کچھ مالی تنگی کا ذاتی طور پر شکار ہوں، اور کچھ قرض کا بھی جو ادا کرنا ہے، آپ سے درخواست ہے، میرے لئے دعا کیجئے گا، آپ کی دعا میرے لئے بھی بڑا سرمایہ ہوگی۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور ہمیشہ صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔ آپ کا شاگرد امین اشعر