کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیک1

رسالہاردوکتب و مضامین
حصہ ۱

انتہائی عزیز ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 16 اپریل 2021 امید ہے خیریت سے ہونگے، اللہ آپ کو سلامت رکھے اور ہمیشہ مکمل صحت اور تندرستی عطا فرمائے، میں نے اخوان والوں سے اور چوہدری محمد یوسف صاحب سے بھی بات کی تھی، مگر انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ خود باقاعدہ کوئی پروفیشنل پبلیشر نہیں ہیں ، انہوں نے چوہدری یوسف کی کتا ب صرف محبت میں اور فنڈز جمع کر کے چھاپ دی ہے۔ کالج کے پروجیکٹ پر الحمدللہ کام جاری ہے، ڈرافٹ مکمل ہونے کے بعد مجھے اس کے لئے فنڈز کے ذرائع ڈھونڈنے ہیں ، اور الحمدللہ امید ہے کہ ایک دو مہینے میں وہ بھی مل جائیں گے، کالج کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ ان شاءاللہ اگلے ہفتہ منعقد ہوگی، جس میں تمام تفصیلات کے ساتھ ساتھ فنڈز کے ذرائع بھی فائنل ہو جائیں گے، آپ فکر نہ کیجئے کالج ان شاءاللہ ضرور شروع ہوگا۔ جماعت اسلامی کا مستقبل کتاب میں بس تھوڑا سا کام پروف ریڈنگ ٹھیک کرنے کا جو میں نے حافظ محمد احمد سے ایک دفعہ اور کروائی ہے تاکہ غلطیاں ختم ہو جائیں وہ باقی ہے، دورس سرمایہ داری سو فی صد مکمل ہے بس چھپنے جانی ہے میں چاہ رہا ہوں دونوں ایک سات ہی پریس چلی جائیں، ان شاء اللہ جلد آپ کو روانہ کرتا ہوں۔دعاؤں کی درخواست ہے۔ آپ کا شاگرد امین اشعر