ڈاکٹر صاحب السلام علیکم04 نومبر 21
ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 04 نومبر 21 آپ نے پچھلے خط میں جو خط جسارت کے لئے لکھا تھا ،میری اور جاوید بھائی کی رائے ہے کہ وہ جسارت میں نہ بھیجا جائے، اور آپ مستقل جسارت کے لئے مضامین لکھتے رہیں، اس کی اہم وجہ آپ کی شخصیت جسارت اور جماعت اسلامی کے کارکنا ن کے لئے مانوس ہو تی جارہی ہے، اب ہم جب آپ کے نام سے کوئی بھی کتاب جماعت اسلامی کے لئے چھپوائیں گے تو جماعت کے کارکنان اور جسارت پڑھنے والے افراد کے لئے قابل قبول ہو گی، آپ کےمستقل مضامین جسارت کے علاوہ بھی سیکڑوں لوگوں کو بھیج دیئے جاتے ہیں۔ آپ بتادیں تمام لوگ آپ سے پینل میں ملاقات کرنا چاہ رہئے ہیں، آپ کب اور کہاں آجائیں گے، یا ہم تمام افراد آپ کے گھر آجائیں۔ سراج الحق کو خط آج ارسال ہوجائے گا ان شاءاللہ، صرف چارارکان نے دستخط کئےہیں، جسمیں جاوید شیخ، میں ، سراج الرحمان مجاہد اور سلمان علی شامل ہیں۔ جماعت اسلامی کے مستقبل اور دروس سرمایہ داری کی کتابیں اب میں خود سب کا م کر وارہا ہوں، اور بٹر پیپر پر پرنٹ آوٹ کر وا کر میں خود پرنٹنگ پریس میں دے کر آگیا ہوں، مجھے پرنٹر نے اگلے ہفتہ بلایا ہے، ٹائٹل پیج بلکل وہی رکھا ہے جو جماعت اسلامی کے دستور کا ہے یعنی پیلا اور جماعت اسلامی کا جھنڈا، اوپر کا کارڈ اور بائنڈنگ جب پرنٹ ہو جائیں گے جب خرید کر دے دوں گا ان شاءاللہ.. جی میں نے کل ہی شاہ نواز فاروقی کو دیا ہے، کیونکہ نیچے کے لو گ کسی صورت نہیں چھاپیں گے، اگر شاہ نواز فاروقی کہ دیں گے تو شاید چھپ جائے، دیگر اخبارات کو ابھی نہیں بھیجا، امت کے ایک صحافی جو ہماری میٹنگ میں آئے تھے ان سے پوچھا تھا، انہوں نے کہا ہماری پالیسی ہے کہ ہم سیاسی موضوعات پر کوئی کالم نہیں چھاپتے۔ اسکول کا میٹرک کا رزلٹ بہت برا آیا، صرف ایک لڑکے کا 88 فیصد نمبر آئے، جو اچھا پڑھنے والی تین لڑ کیاں تھیں ان کے 55 فیصد تک نمبر آئے، تین بچھے بہت کمزور تھے ان کا ڈی گریڈ آیا صرف سات طلبہ نے ہمارے اسکول سے امتحان دیا تھا۔مگر ابھی نہم میں تقریبا 18 بچے ہیں اور دہم میں تقریبا 19 بچے ہیں۔ والسلام ، آپ کا شاگرد ، امین اشعر