کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیکمیکم اپریل 2021

رسالہاردو۲۰۲۱کتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم یکم اپریل 2021 امید ہے خیریت سے ہونگے،اللہ آپ کو اپنی حفاظت میں رکھے اور مکمل صحت اور تندرستی ہمیشہ قائم رکھے، پچھلے دنوں گورنمنٹ نے اسٹیٹ بنک کو آزاد کر دیا، اس حوالے سے آپ کا کوئی مضمون نہیں آیا ، اگر اس حوالے سے ایک تفصیلی مضمون تحریر فرما دیں تو بہت سی اسلامی جماعتوں کو سمجھانے میں مدد ملے گی،راہ ٹی وی والے اس حوالے سے مستقل آپ کا انٹر ویو کرنے کا کہ رہے ہیں، اگر مناسب سمجھیں تو تھوڑا سا وقت دے دیں،۔ ڈاکٹر صاحب پچھلے دنوں آپ کے انٹرویو کا ایک 8 منٹ کا کلپ (جس میں آپ نے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی معیشت غیر سرمایہ دارنہ معیشت ہے سود اور سٹہ کے بازار سے اس کا تعلق واجبی سا ہے) کو راہ ٹی وی والوں کی ویب سائٹ پر چلا یاتو اس کو تقریباً ستر ہزار لوگوں نے دیکھا اور کئی ہزار لوگوں نے اس پر بہت اچھا تبصرہ کیا ، اور بہت سے لوگوں جو مختلف اسلامی تحریکوں کے تھے انہوں نے پر زور مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر صاحب کی مزید لیکچر بھی شیئر کیجئے۔ میری آپ سے دست بستہ گزارش ہے کہ اگر آپ اجازت دیں تو راہ ٹی وی والوں کو مندرجہ موضوعات پر لیکچر ریکارڈ کروانے کے لئے آپ کے گھر تشریف لے آئیں، مگر یہ ریکارڈنگ راہ ٹی وی کے اسٹوڈیو میں بھی کروائی جا سکتی ہے اگر آپ کا آنا مسئلہ نہ ہو ( میں آپ کو لا اور لے جا سکتا ہوں)، موضوعات میرے رائے میں مندرجہ ذیل ہونے چاہئیں مگر آپ انہیں رودبدل کرنا چاہیں تو آپ کو پورا اختیار ہے. سرمایہ دارانہ عقائید 1۔ آزادی (freedom)کیا ہے اور اس کی معنویت کو سمجھنا کیوں ضروری ہے۔ 2۔ مساوات (equality) کیا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں ،کہ یہ مغربی فکر میں کس کی جگہ لیتی ہے۔ 3. ترقی (progress) کیا ہے اس نے دنیا میں کسی طرح مذہبیت کے مقاصد کو پیچھے دھکیل کر اپنا گرویدہ بنایا. سرمایہ دارانہ نظریات 1۔ لبرل ازم 2۔ سوشلزم 3۔ قوم پرستی 4۔ انارکزم 5۔ اسلامی جماعتوں کو یہ سب جاننا کیوں ضروری اور اہم ہے. یہ تمام لیکچر اردو اور انگلش میں علیحدہ علیحدہ ریکارڈ کرائے جائیں تو بہت بہتر ہوں،ان تمام لیکچرز کے آخر میں اگر تھوڑے سے اس موضوع پر سوالات جو پہلے سے طے شدہ ہوں بھی کر لئے جائیں تو ان میں بہت بہتری آجائے گی۔ والسلام آپ کا شاگرد امین اشعر