کتب خانہLibrary

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 26 اکتوبر 2021

رسالہاردو۲۰۲۱کتب و مضامین
حصہ ۱

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 26 اکتوبر 2021 امید ہے خیریت سے ہونگے، راہ ٹی کے نمائدے اورجماعت کے رکن سلمان علی الحمدللہ ہمارے ساتھ مستقل رابطہ میں ہیں اور افغان معیشت کے حوالے سے جو ورکنگ گروپWGAE بنایا گیا ہے اس کے تمام امور انجام دے رہئے ہیں، آج افغان معیشت ورکنگ گروپ کی چار اخباروں میں خبر آج لگوائی ہے، جس میں یونس قادری اور محمد سہیل رومی نے جمعیت علمائے اسلام کے نائب صدر عبدالغفور حیدری سے کراچی میں افغانستان کی صورت حال اور انہیں معاشی پالیسیوں میں مدد کے حوالے سے ملاقات کی تاکہ جمعیت علمائے اسلام بذریعہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے ساتھ طالبان سے ملاقات کی جائے اور انہیں معاشی معاملات میں مکمل رہنمائی دے جائے ۔اس ملاقات کی خبر امت، جسارت، دنیا اور نئی بات چار اخباروں میں لگی۔۔۔یہ سارا کام سلمان علی کے ذریعہ ہی کیا گیا کیوں کہ وہ کراچی پریس کلب کے مستقل ممبر ہیں۔اور مستقبل میں بھی ورکنگ گروپ پر کام کرنے کا بھرپور عزم رکھتے ہیں۔۔۔۔ اور الحمدللہ ہماری تحریریں مستقل پڑھتے رہتے ہیں. سلمان علی کا کہنا ہے کہ آپ کا مکمل انٹر ویو WGAE کی ویب سائٹ پر پور بغیر کسی ایڈیٹنگ کے لگا دیں گے، اور اسی طر ح اس ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ راہ ٹی کی ویب سائٹ پر بھی چلایا جائے گا۔اور واٹس ایپ کے ذریعہ لاکھوں لوگوں تک با آسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔۔۔ڈاکٹر صاحب میری دست بستہ درخواست ہے کہ آپ کا انٹرویو بہت اہمیت کا حامل ہے، اور اگر راہ ٹی وی اپنے اسٹوڈیو میں ہو جائے تو اس کے اور بھی زیادہ اثرات ہوں گے، ہر ہر سوال کے جواب کو علیحدہ علیحدہ چلایا جائے گا۔۔۔ اور WGAE کی اہمیت اور تمام تجاویز کو ان شاءاللہ سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ والسلام آپ کا شاگرد، امین اشعر