محترم مراد علی بھائی السلام علیکم22جون 2022
محترم مراد علی بھائی السلام علیکم 22جون 2022 امید ہے خیریت سے ہوں گے، یہ تمام کتب آپ کو قیمت وصول کر کے بھیج رہا ہوں، دو عدد اضافی کتابیں (جماعت اسلامی کے زوال کے اسباب اور احیاء کے تقاضے، اور آصلاح ، انقلاب اور اسلامی گروہوں کی معاصرانہ جدوجہد)ہیں جن کی میں نے قیمت وصول نہیں کی مگر آپ سے توقع رکھتا ہوں کہ ایک اچھے محقق کی طرح تمام کتب کا مطالعہ کر کے اپنا تبصرہ مجھے ضرور ارسال کریں گے، خاص کر کہ ہم ڈاکٹر صاحب نے جو جماعت اسلامی کومخاطب کرکے انقلاب لانے کی تجاویز دیں ہیں۔میں ڈاکٹر صاحب کے ساتھ پچھلے 20 سالوں سے منسلک ہوں اور عملاً ڈاکٹر صاحب کی رائے سے سو فی صد متفق ہوں، کہ جماعت اسلامی واحد انقلابی جماعت ہے، جو اس ملک میں اسلامی انقلاب مرتب کرنے کا پلیٹ فارم رکھتی ہے، اور تمام اسلامی گروہوں کو ایک لڑی میں پرو کر انقلاب اسلامی لا سکتی ہے۔ آپ کس حد تک اس بات سے متفق ہیں، والسلام جماعت اسلامی کا خیر اندیش امین اشعر