محترم امیر جماعت اسلامی السلام علیکم
محترم امیر جماعت اسلامی السلام علیکم 21 ستمبر 2021 کراچی اور پشاور میں آپ کے ولولہ انگیز خطابات سے ہم عام کارکنان نے بہت کچھ سیکھا اور ہمارے حوصلہ بلند ہوئے، حقیقت یہ ہے کہ ہماری جماعت ملک کی واحد سامراج مخالف جماعت ہے اور ملک میں سامراج مخالفت عام نہیں ۔سامراج مخالفت کو پھیلانا اس وقت نہایت ضروری ہے ، جیسا کہ آپ کو احساس ہے کہ اس بات کا شدید خطرہ ہے کہ پاکستان میں امریکی فوجی تنصیبات قائم ہوجائیں۔ عوامی سطح پر سامراج مخالفت کو مہمیز دینے کے لئے ضروری ہے کہ اس مخالفت کو تحریک ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم سے منسلک کردیا جائے، تحریک تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے بڑی قوت تحریک لبیک ہے اس لئے میرے خیال میں ضروری ہے کہ ہم تحریک لبیک سے بھرپور تعاون کریں۔ اس کو کالعدم قرار دینے کی مخالفت کریں، اور اگر ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ جائے تو ایسے قانونی ماہرین کی خدمات تحریک لبیک کو فراہم کریں جو اس معاملہ پر مہارت اور اسلامی حمیت رکھتے ہوں، تحریک لبیک کو سامراج مخالفت پر آمادہ کرنے کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ فرانس سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ ہم زور وشور سےپیش کریں اور تحریک لبیک پر اضح کر دیں کہ امریکی سامراج فرانسیسی سامراج کا پیش بان ہے۔ افغانستان کے ضمن میں آپ کے بیانات درست ہیں لیکن اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم واضح کردیں کہ ہم اس نظام ریاست کی تحلیل کے حمایتی ہیں جو سامراج نے اپنے پٹھؤں کے تسلط برقرار رکھنے کے لئے 2001 سے افغانستان پر قائم کر رکھی ہے۔ اس ریاستی نظام کو تحلیل کرکے اسلامی امارۃکا غلبہ قائم کرنا ناگزیر ہے، اور امارۃ اسلامیہ کا تغلب عوامی تائید پر منحصر نہیں بلکہ یہ ایسا فرض ہےجو احکامات شرع سے نافذ ہوتا ہے،لہذا ہمیں یہ نہیں کہنا چاہئے، کہ "ہم اس حکومت کی تائید کریں گے جو افغان عوام کو پسند ہو"۔ اسلامی ریاست میں حاکم اللہ ہوتا ہے، عوام نہیں۔ عوام کچھ بھی چاہیں تحکم الہیٰ قائم کرنااور قائم رکھنافرض عین ہے اور طالبان عالیشان نےیہ بات اچھی طرح سمجھ گئے ہیں، اور برادر بزرگ گلبدین حکمت یار کو بھی یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔ آپکےخادم اور کارکن امین اشعر (رکن جماعت اسلامی کراچی) جاوید احمد شیخ(رکن جماعت اسلامی کراچی) 1. .