کراچی جماعت اسلامی کا دھرنا
کراچی جماعت اسلامی کا دھرنا جماعت اسلامی کے دھرنے کو قریب سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ اندازہ لگانا چاہئے کہ اس دھرنے میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنے لوگ شریک ہوئے شرکا میں ارکان جماعت کا کیا تناسب رہا اور ارکان جماعت دھرنے میں کتنے تھے۔ دھرنے میں باجماعت نمازوں کا انتظام کیا گیا یہ نہیں۔ تقریباً کس تعداد میں دھرنے میں شرکاء باجماعت نمازوں میں شریک ہوئے۔ خواتین میں بے پردہ خواتین کا اندازاً تناسب کیا رہا دھرنے کا موحول اسلامی کس حد تک تھا اندازاً دھرنے اور مظاہروں پر کتنا خرچہ کیا گیا اور جماعت کراچی کے بجٹ میں اس کی کتنی گنجائش تھی یا نہیں۔ کراچی جماعت کا بجٹ کیسے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک کراچی جماعت کا رکن کراچی جماعت کا بجٹ لینے کی اجازت ہے پر کیسے؟ کیا دھرنے کے شرکاء کے کوائف کا کوئی انتظام کیا گیا تاکہ ان کو دھرنے کی اختتام پر منظم کیا جا سکے۔ بظاہر دھرنے کے نتیجہ میں اسمبلی کا منظور شدہ قانون تنسیخ نہیں کیا جائے گا تودھرنا کب تک جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس دھرنے پر ایک تجزیاتی رپورٹ لکھنے کی کسی کی ذمہ داری ہونی چاہئے.