John Locke – جان لاک
John Locke
جان لاک (John Locke) 1632-1704)) لبرل سر مایہ داری کے موثر تریں فلسفیوں میں شمار کیا جا تا ہے۔ اس کے اشارات سرمایہ دارانہ علمیات (Epistemology) پر بھی اتنے گہرے ہیں جتنے سرمایہ دارانہ سیاسیات پر لاک کی علمیات اور اسکے سیاسی فلسفہ میں گہرا تعلق ہے(اس خیال کو لاک کے فرانسیسی پیرئوں نے اصرار کے ساتھ پیش کیا ہے اور اس ہی بنیاد پر وہ اور لاک کے امریکی پیرئو سیاسیات کو ایک سائنس (Politacal Science) گر دانتے ہیں۔