
یہ ٹھیک ہے کہ صیہونی افواج بدترین بمباری و مظالم ڈھا رہی ہیں، مگرپھر بھی سال بھر سے جاری مزاحمت کو ایک لمحے کے لیے بھی کمزور نہ کر سکی۔ گذشتہ روز حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے پر بہت بڑی کامیاب ڈرون کارروائی کی جس سے اسرائیل کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ پہلا حملہ نہیں ہے، نہ آخری مگر اہل ایمان کو تقویت دیتا ہے۔ جنگی تجزیہ کار دیکھ رہے ہیں کہ ساری امریکی عسکری مدد کے باوجود اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اسکی ناکامی کا اعلان کر رہی ہیں۔ مزاحمت کا سبق اہل ایمان کو یاد دلایا جا رہا ہے کہ اسی رستے سے کامیابی ملے گی.