کتب خانہLibrary

← ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم18 جنوری

ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم18 جنوری.docxڈاؤن لوڈ

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 18 جنوری، 2022

جی ڈاکٹر صاحب تمام کام پلان سمیت افغان وزارتوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ابھی تک کوئی پائیدار رابطہ قائم نہیں ہوسکا ہے۔۔

نویں کلاس میں اٹھا رہ بچوں نے شرکت کی تھی رزلٹ میں تقریباً تمام بچے تمام پیپرز میں کامیاب ہو گئے ، تمام کی پرسنٹیج اگلی دفعہ بھیج دوں گا، ڈاکٹر صاحب ندیم اقبال قابل بھروسہ شخصیت نہیں ہے، انہوں نے دو دفعہ اسکول آنے کا کہا مگر وہ آئے نہیں۔۔ اب مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا۔ ان شاءاللہ

ڈاکٹر صاحب جوالبرحان میں مضمون چھپا ہے کتاب کے حوالے سے وہی تمام واٹس ایپ گروپ پر بھیجتا رہتا ہوں، کتابیں خاص کر دروس سرمایہ داری مستقل بک رہی ہے، سب سے بہتر بیچنے کا طریقہ کسی اجتماع میں اسٹال لگائیں تو اچھی تعداد میں بکتی ہیں، ابتک سرمایہ داری کے دروس تقریباً 90 اور جماعت اسلامی کا مستقبل ساٹھ کے قریب بک چکی ہیں، الحمد للہ . آپ بر ا نا مانیں تو hand bill آپ ہی بنا دیجئے مجھ سے بہت بہتر بنا سکیں گے۔ میری مصروفیت کچھ اس طرح سے ہے کہ کوئی تخلیقی کام بہتر انداز میں نہیں کرپاتا۔ کتابیں البرحان کو اور تحریک اسلامی کوتبصرے کے لئے بھیج دیں تھیں، ابھی تک جماعت اسلامی کا مستقبل پر کسی کا کوئی رد عمل نہیں آیا، کراچی میں سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کی وجہ سے کراچی کی قیادت کو نہیں بیچ سکا ہوں جو لوگ پڑھنے لکھنے والے ہیں۔ اس کتاب کا مختصر تعارف جماعت کے گروپس میں بھیج چکا ہوں۔جمہوریت کی حقیقت والی کتاب پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔۔۔پچھلے کئی ہفتوں سے جسارت نے آپ کو کوئی مضمون نہیں شائع کیا، جاوید بھائی سے رابطہ نہیں ہو پایا، وہی آپ کے مضامین جسارت میں چھپواتے ہیں، اگلی دفعہ کنفرم کر کے بتاؤں گا۔ افغانستان کا بجٹ جیسے ہی ملتا ہے آپ کو ارسال کرتا ہوں، اپنے مضمون کو چھپ وانے کے لئے سلمان سے بات کرتا ہوں۔۔۔ میرے خیال میں جماعت اسلامی کسی صورت بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی. مگرہمیں کوشش کرتی رہنا چائیے ،والسلام ،احقر امین اشعر