محترم استاد السلام علیکم ورحمۃ اللہ 8جون 2022
آپ کی گراں قدر تصنیف "اسلام اور تزکیہ نفس" موصول ہوئی اس سے استفادہ کر رہا ہوں اسر انشاءاللہ ریشنلزم کی تحریر میں مغربی نفسیات کے بارے میں جو کچھ سیکھا ہے وہ شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔
"نفاذ شریعت " کے سلسلہ میں اپنی گزارشات پیش خدمت ہیں، میں ایک جاہل آدمی ہوں اور میری فکر تضادات سے بھری ہوئی ہے ۔گذارش ہے خادم کی لغزشوں کو معاف فرمائیں گے۔
مئی کے البرھان میں یہ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے Summer Camp کا انتظام کیا ہے اور اس میں ایک کورس "قرآن اور مغرب" بھی شامل ہے۔ گزارش ہے کہ اس کورس کا مواد یہ تو البرھان میں علیحدہ سے ضرور شامل کریں، یہ بھی گزارش ہے کہ ہماری کتاب "دروس سرمایہ داری" کا تعارف بھی اس کورس میں شامل کردیں۔
وہ عطاپر عطا کرنے والےاور ہم بھی نہیں ٹلنے والے
جیسے داتا ہےہیں ویسے سوالی جیسے مولا ہیں ویسے موالی
آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ البرھان میں شائع ہونے والے افغانستان کے بارے میں مضامین افغان حکام میں کافی مقبول ہیں (ہمارا یعنی WAGEکا)امبیسی اور وازرتوں سے رابط ہے۔ معلوم نہیں بھائیوں نے آپکو Developing & Plaining System for Immarat Islami بھیجا ہے یا نہیں، اس کا ترجمہ اردو اور پشتو میں ہوچکا ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ ہماری Supply commission کے قیام کی تجویز قبول کر لی گئی ہے۔ محمد یونس قادری بھائی نے افغان کرنسی (جسے اسلامی دینار کہتے ہیں) کے اجراء کی عملی تدبیر تحریر کی ہے، میں یونس بھائی سے گزارش کررہا ہوں کہ وہ البرھان کو بھیج دیں، اگر مناسب خیال فرمائیں تو اس اکو بھی شامل کر لیجئے گا۔
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ مقتدرہ (ریاستی elite) سے روابط قائم کرنے کو ضروری خیال فرماتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو البرھان کچھ مواد انگریزی میں بھی شامل کرنے پر توجہ فرمائیں۔ کیونکہ state elite کی کاروباری زبان انگریزی ہے۔ (تنظیم اسلامی بھی elite سے مستقل رابطہ میں ہے اور ندائے خلافت میں ہمیشہ ایک انگریزی مضمون شائع ہوتا ہے)۔ انگریزی تحریر اس معاملہ میں روابط کا ذریعہ بن سکتی ہے۔
آپکا خادم
جاوید اکبر انصاری