تحریک فروغ حلا ل رزق تحریک اسلامی کے لئے
مقاصد: تحریک اسلامی کے اراکین کے لئے حلال رزق کمانے کے مواقع فراہم کرنا تاکہ وہ سرمایہ دارانہ ملازمتوں سے نجات حاصل کرسکیں ۔
۲۔تحریک اسلامی کے ان ارکان کے لئے جو کاروبار کرتے ہیں مالی وسائل فراہم کرنا تاکہ ان کا کاروبار پھیل سکے ۔
۳۔سرمایہ دارانہ نظام تمویل (Finance)کا بتدریج انہدام
اساس: مندرجہ بالا مقاصد کے حصول کے لئے منتخب علاقوں میں مخلصین دین کی حاصل بچتیں جمع کرکے تحریک اسلامی کے ارکان کے کاروباروں میں مشارکت اور مضاربت کے معاہدوں کے تحت استعمال کرنا ۔
تنفیضی مراحل:
۱۔اس مسودہ کی مرکزی شوری اور امیر سے منظوری
۲۔اس اسکیم کی ۲۰۱۹-۲۰۲۰ کے بجٹ کی منظوری (تقریباً ایک لاکھ روپے)
۳۔ اسکیم کے تین اہل کاروں کا سال بھر کے لئے تقرر
(۱)نگران۔تنفیضی عمل کے نفاذ کی ذمہ داری نگران کی ہوگی ۔
(۲) وہ تحریک اسلامی کا ایسا رکن ہوگا وہ تحویلی عمل کی سوجھ بوجھ رکھتا ہو۔
(۳) وہ بلا معاوضہ فرائض انجام دے گا
(۴) اس کو دیگر تحریک ذمہ داریوں سے فارغ کردینا ہوگا اور ایک دفتر وغیرہ فراہم کیا جائیگا ۔
(ب) تحقیقی معاون برائے بچتیں
(۱) وہ نگران کو جوابدہ ہوگا۔
(۲) اس کی بنیادی ذمہ داری یہ ہوگی کہ تحریک کی شاخوں کے روابط استعمال کرکے یہ اندازہ لگائے ۲۰-۲۰۱۹ کے آخر تک مخلصین دین سے کتنی رقومات مہیا کی جاسکتی ہیں۔اس ملک گیر سروے سروے کے لئے ذرائع مواصلات کے علاوہ سفر بھی کرنا پڑینگے ۔
(۳) تحقیقی معاون برائے قرضہ جات کے تعاون سے مشارکت اور مضاربتی عہد کے دستاویز تیار کرنا جو نگراں اور مرکزی شوریٰ کی منظوری کے لئے پیش کئے جائینگے ۔
(۴) تحقیقی معاون برائے قرضہ جات کے تعاون سے ایک Accounting system کی تیاری
(۵) وہ کل وقتی ہوگا اور اس کو تنخواہ دی جائیگی
(۶) اس کا کم از کم B.Com یا نامکملACCA-CIMAوغیرہ ہونا ضروری ہے
(۷ ) بہتر ہے کہ وہ تحریک اسلامی کا رکن لیکن متفق بھی ہوسکتا ہے ۔
(ج) تحقیقی معاون برائے قرضہ جات : وہ نگران کو جواب دہ ہوگا
(۱)اس کی بنیادی ذمہ داری پورے ملک میں تحریک اسلامی کے ارکان کے کاروبار وں کا جائزہ اور ایسے کاروبار یوں کی نشاندہی ۔
نسبتاً ایک دوسرے کے قریب ہوں
جن میں متعین رقم لگا کر (یہ اندازہ کہ کتنی) سال بھر میں متوقع منافع میں ایسا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کا معقول حصہ ان لوگوں کو جن کا پیسہ لگایا گیا ہے فراہم کیا جائے کہ تقویٰ ہو۔
(۲)معاون برائے بچتوں کے تعاون کے اشتراک سے مشارکتی ومضاربتی عہد کے دستاویز کی تیاری
(۳)Accounting systemتیاری تحقیقی معاون برائے بچتوں کے تعاون سے
(۴) وہ کل وقتی تنخواہ دار اہل کار ہوگا۔بہتر کے کہ تحریک اسلامی کا رکن ہو لیکن متفق بھی ہوسکتا ہے ۔اس کا MBA اور pسے واقف ہونا ضروری ہے
(۵) نگراں سال کے آخر میں (دورانیہ کو کم بھی کیا جاسکتا ہے) دوسرے روپورٹس
(a)تخمینہ متوقع پچتیں اور (b) توقع منافع بخش تمویل پیش کریگا اگر
1) میں کم از کم 5 سے 10لاکھ روپے کئے جانے کی توقع ظاہر کی گئی
2) تحریک اسلامی کے ارکان کے ایسے مستقل کاروباروں کی نشاندہی کی جاسکے جہاں یہ رقم ایسے لگائی جاسکے کہ بچت فراہم کرنے والوں کو کم از کم 10 فیصد منافع میں شریک کیا جاسکے ۔
تو مجلس شوری ۲۰۲۱-۲۰۲۰ کے لئے تحریک حلال رزق کے اجرا کی منظوری دے گی ۔اگر متوقع توقعات پوری نہ ہوسکیں(مثلاً ۳لاکھ روپوں کی بچتوں کے حصول کی ابتداءہوئی اور چند کاروباروں کی نشاندہی ہوئی جہاں یہ رقم ۱۰فیصد شرکت منافع پر لگائے جانے کی توقع ہو ) تو مرکزی شوری تنفیظی دورانیہ کو ۶ ماہ کے لئے بڑھانے کی منظوری بھی دے سکتی ہے ۔
(۳)نفاذ:
(۱)اگر مرکزی شوری نے دودو روپوٹوں کی کی منظوری دے دی تو تحریک حلال رزق جاری کردی جائینگی اور شوری اس کا ۲لاکھ روپے کا بجٹ ۲۱-۲۰۲۰ کے لئے منظوری کریگی ۔
(۲)تحریک کا کل وقتی مرکزی دفتر تحریک اسلامی کے مرکزی دفتر کے کسی کمرہ میں قائم کیا جائیگا ۔
(۳)دفتر کا سربراہ نگران ہوگا (بہتر ہے کہ وہی شخص ہو جو تنفیظی عمل کے دوران نگران کے فرائض انجام دیتا رہا ہے لیکن تحریک اسلامی کا کوئی اور رکن بھی ہوسکتا ہے ۔
۲۔ پہلے سال نگران کل وقتی بلامعاوضہ کام کریگا ۔اس کو دیگر تحریکی ذمہ داریوں سے فارغ کردیاجائیگا۔
۳۔وہ بچتوں کی ترسیل واجبات کی ادائیگیوں اور تحویل کاری کے ہر پروجیکٹ کی منظوری دے گا ۔
۴۔ وہ اکاؤٹنگ سسٹم کی کارفرمائی اور جانچ پرٹال کا ذمہ دار ہوگا۔
۵۔ وہ امیر تحریک اسلامی کو جوابدہ ہوگا لیکن کسی شوریٰ کا رکن نہیں ہوگا۔
۶۔اس کا تحویلی ماہر (MBA/CAP/CMA/ACCA) یہ ہونا ضروری ہے
۷۔قانونی مشیر )امتراوی جزوقتی) تحریک اسلامی کا ایک ایسے وکیل رکن جو اسکیم کے تحت کئے جانے والے ہرمعاہدہ کا اس حیثیت سے جائزہ لے
۱)کسی قانون کی خلاف ورزی تو نہیں کی جارہی
۲)قرضہ کی قانون سازکی خاموشیوں اور نفع سےپوری طرح مستفیظ ہورہاہے
معتمد عمومی
۱)انتظامی سربراہ
۲)چیف اکاؤنٹنٹ(chief accountant)بچتوں قرضہ جات اور ادائیگی واجبات کا مرکزی حساب رکھنے والا
۳) مواصلات کا ذمہ دار
۴)تحریک اسلامی کارکن کل وقتی تنخواہ دار
۵) کم از کم B.Com تعلیم یافتہ
کمپیوٹرائز مددگار
بچت مرکز: تحریک اسلامی کے ہر فعال دفتر میں ایک رکن کی ذمہ داری لگائی جائے کہ وہ علاقہ میں مخلصین دین سے رابطہ پیدا کرکے ان کو حلال کاروبار میں پیسہ لگانے کی ترغیب مستقل دیتا رہے اور رزق اسکیم کا تعارف پیش کرے ۔
- اس مہم میں اشتہاروں اور advertisementکا استعمال بالکل نہیں کیا جائے ۔
- اس مہم کو مساجد کے مستقل نمازیوں ،تحریک اسلامی اور دیگر راسخ العقیدہ اسلامی جماعتوں کے متاثرین پر مرکوز کیا جائے
- اس حلقوں میں اسلامی بینکاری کے فراڈ کو واضح تاکہ اسلامی بینکوں سے رقم نکال کر حلال رزق تحریک میں شامل ہونا مفید ثابت ہوسکتا ہے ۔
- بچت سرکل کا ذمہ دار تمام بچتیں ہرماہ مرکزی دفترحلال رزق تحریک وک ارسال کریگا اور ان معاہدوں کی تکمیل کے عمل کو ممکن بنائے گا جن کو ان رقوم کے مالکوں اور ان رقوم کو اپنے کاروبار میں استعمال کرنے والے تحریک اسلامی کے ارکان کے درمیان طے پائینگے
- اگر کسی بچت سیل میں توقعات سے کافی ذیادہ رقم رکھی گئی تو بچت سرکل انچارج کا ایک کل وقتی تنخواہ دار بھی مقرر کیا جاسکتا ہے جس کا خرچہ سرکل اٹھانے کی ذمہ داری لے (اس کی تفصیل دی گئی ہے)
- کوئی مخصوص بچت قبول کرنے سے قبل بچت سرکل انچارج مرکزی دفتر سے اس بات کی تصدیق کرائیگاکہ اس کے منافع بخش استعمال کی حلال کاروبار تحریک کے تناظر میں گنجائش نہیں ہے ۔
- بچت قبول کرنے کی منظور نگراں حلال رزق تحریک ہی رہیگا
عمومی مرکز: (یہ مراکز) ابتداً ایک یہ دو ایسے علاقوں کا انتخاب کیا جائیگا جہاں تحریک اسلامی کے ایسے اجروں کے کاروبار موجود ہوں جو
۱)جو کم از کم تین سال سے چل رہے ہوں
۲)جن میں تحویل کاری کے ایسے مواقع ہوں کہ لگائی ہوئی رقم سے منافع میں کم از کم ۲۰فیصد اضافہ کی توقع
۳)اور جو تحریک حلال رزق کے مضاربتی اور مشارکتی معاہدوں کو قبول کرنے پر راضی ہوں
۴)اور طے شدہ ادائیگی واجبات کا شیڈول مرکزی دفتر میں جمع کرادیں۔
۵) اور تمویلی اہل کار (اس کی تفصیل بعد میں) حاصل شدہ رقم کے خرچ کی جانچ پڑتال کی نگرانی دینے پر راضی ہوں
تحریک اسلامی کے جس حلقہ(یا حلقوں میں) تحویلی دفتر (یادفاتر) قائم کئے گئے ہیں وہاں کا امیر اس کا انچارج ہوگا
- وہ ہر تحویلی پروجیکٹ کی جانچ پڑتال کرکے منظوری دیگا
- اور مرکزی دفتر سے مطلوبہ رقم کی فراہمی کی درخواست کریگا
- اگر درخواست منظور ہوئی تو رقم مرکزی حلال رزق دفتر سے تحویل سیل کو ارسال کردی جائیگی
- ہر تحویلی دفتر میں کم از کم ایک تحویلی اہل کار ہوگا
- جو تنخواہ دار کل وقتی ہوگا
- جس کو ایک موٹر سائیکل (مع پیڑول خرچ) فراہم کی جائیگی
- جس کا کام علاقہ میں تحریک اسلامی کے ارکان کے ایسے کاروباروں کی نشاندہی کرنا ہوگا جہاں منافع بخش تحویل کاری کی گنجائش ہو
- اس کی ذمہ داری مرکزی دفتر سے حاصل شدہ رقم کی ترسیل واجبات کی ادائیگیوں کی ہروقت فراہمی اور پیسہ لگائے جانے والے کاروبار کے حسابات کی جانچ پڑتال ہوگی
- اس کو کاروبار سے حاصل شدہ منافع میں حصہ دار بھی بنایا جاسکتا ہے ۔
- بہتر ہے کہ یہ تحریک اسلامی کا رکن پہ کارکن ہو
- ہرماہ امیر حلقہ مرکزی مہتمم کو حلقہ میں کی جانے والی تحویلی کارکردگی کی رپورٹ ارسال کریگا ۔
بجٹ: یہ تحریک بلامعاوضہ چلائی جائے گی اور تحریک اسلامی کے ایک اندر نیم سرکاری () ادارہ کے طورپر کام کریگی ۔اس کے اخراجات حز ب ذیل ہوں گے ۔
۱)کل وقتی کارکنوں کی تنخواہ
۲) مرکزی بچتی اور تحویلی دفاتر کے اخراجات
۳)دعوتی اخراجات
۴)متفرقہ
ذرائع آمدن
ضمیمہ
- تحریک منافع میں شرکت دار نہیں ہوگی
- لیکن بچتیں جمع کرنے اور تحویل فراہم کرنے کے تمام اخراجات بچت کندگان اور اجروں سے میں وصول کریگی اور وصول یابی کا یہ تناسب اس پر منحصر ہوگا کہ تحویلی شرع منافع یہ نقصان کہا رہی
- تحریک اسلامی کے سالانہ بجٹ اسکیم کے لئے مختص رقم
- مخیر حضرات سے خیرات وعطیات (زکوٰۃ نہیں)
- تحریک اسلامی کے سالانہ اجلاس ۲۰۲۱-۲۰ میں نگراں تحریک حلال رزق ایک مفصل کارکردگی کی رپورٹ پیش کریگا ۔
- اس رپورٹ کی بنیاد پر یہ تحریل حلال رزق کو تین سال تک جاری رکھنے کی منظوری دی جائیگی یا اس پروگرام کوختم کردیا جائیگا
- اس رپورٹ کی بنیاد پر تحریک کے کارفرمائی ضوابط کی مکمل تشکیل نو کی جائیگی تاکہ ان خامیوں کو دور کیا جاسکتے جو اسکیم کے پہلے سال کی کارفرمائی کے نتیجہ میں سامنے آئی ہیں۔
(۱)تحریک اسلامی کی اور اہل خیر کی عطیات وخیرات قرض دینے کے لئے استعمال نہیں کی جائینگی بلکہ انتظامی مصارف کے لئے مختص ہوں گی