کتب خانہLibrary

← جاوید اکبر انصاری

جاوید اکبر انصاری.docxڈاؤن لوڈ

جاوید اکبر انصاری

تیری گفتار میں کمخواب کی لطافت ہے

تیرے کردار میں فولاد کی صلابت ہے

صورت موجہء خوشبو ہے گفتگو تیری

مثال برق ہے بیتاب جستجو تیری

راحت غیر کی خاطر تو ستم کوش رہا

اپنے ہر درد پر لیکن سدا خاموش رہا

تیرے افکار ہیں آزاد خاک ناسوتی

تیرے اہداف کا عالم ہے فقط لاہوتی

شراب ناب سے لبریز ہے پیمانہ تیرا

ورا ہے اختر نجوم سے کاشانہ تیرا

کچھ ایسا دہر میں یکتا ہے آستانہ تیرا

کمال ہوش کو پالیتا ہے مستانہ تیرا

(اسد شہزاد)