حضور والا! دامت برکاتہم
اگر مناسب سمجھیں تو جو تجویز (پرائیویٹ سکیٹر میں غیر سودی تمویلی نظام کا ایکشن پلان) ایک وضاحتی نوٹ کے ساتھ البرھان کے کسی شماری میں شائع بھ کرا دیں اور اگر حکم دیں تو یہ وضاحتی نوٹ میں تیار کر دوں گا ، میری رائے میں تبلیغی جماعت سے آپکی جومشاورت چل رہی ہے اس میں اس موضوع پر اسرار جاری رکھیئے تبلیغی جماعت سے مجلس شرعی کی گفتگو و شنید نہایت حوصلہ افز ہے
یہاں تلک گھیر کے لے آئے ہیں ہم باتوں میں
اور کھل جائیں گے دوچار ملاقاتوں میں
آپکا خادم
جاوید اکبر انصاری
محترم ڈاکٹر امین صاحب دامت برکاتہم
نہایت مشکور ہوں کہ آپ نے Action plan جماعتوں کو بھیجا ، رد عمل سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں پہلے بھی یہ منصوبہ جماعت اسلامی، تنظیم اسلامی، اور تحریک اسلامی رد کر چکی ہیں۔
اک عرض تغافل ہے تو وہ تم کو مبارک
اک عرض تمنا ہے سو ہم کرتے رہیں گے
آپکے تبلیغی جماعت سے روابط نہایت حوصلہ افزا ہیں، اور دھیرے دھیرے ہی ان کو بات سمجھائی جا سکتی ہے، ادارتی مکالمہ جاری رہنا چاہئے۔
آپ کی کتاب اور البرھان کے نومبر 2020 کا شمارہ پڑھ رہا ہوں، زاہد مغل کا مضمون نہایت چشم کشا ہے۔
اگر مناسب خیال فر مائیں تو Action plan البرھان کے کسی شمارے میں شائع فرما دیں، وضاحتی جو کے ساتھ ۔ اگر حکم دیں تو وضاحتی نوٹ میں تیار کر دوں گا، کتا ب پر تبصرہ امین اشعر عنقریب بھیج دیں گے۔
آپکا خادم
جاوید اکبر انصاری