کتب خانہLibrary

← محترم ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم22 مارچ 2022

محترم ڈاکٹر صاحبالسلام علیکم22 مارچ 2022.docxڈاؤن لوڈ

محترم ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 22 مارچ 2022

جی مجھے یاد آگیا مارکٹنگ کا جو پلان آپ نے دیا تھا، اور وہ لسٹ بھی میرے پاس موجود ہے، میں بہت جلد وہ لسٹ اپنے بیٹے کے ذریعہ تمام یونیورسٹیوں میں بھیجوا دوں گا۔ جی ان شاء اللہ میں کتابوں کی مارکٹنگ پر بھی مستقل توجہ دوں گا۔

دھرنے پر کئے گئے اخراجات لینے کی کوشش کی مگر ادارہ نور حق میں قیم جماعت اسلامی کراچی نہیں اس پر کوئی جواب نہیں دیا۔

افغان FISCAL FRAME WORK کے ٹیبلز اگلی دفعہ بڑے کر کے بھیج دوں گا۔

اپنا مضمون کراچی دھرنے پر مکمل کر لیا ہے ، وہ بھیج رہا ہوں، ڈاکٹر صاحب اس پر اپنا تبصرہ ضرور کیجئے گا۔ کیا میں نے شروع اور اختتام مناسب انداز میں کیا ہے؟، مضمون کی زبان ایک عام قاری کے سمجھ بوجھ کے لحاظ سے مناسب ہے، جملوں اور پیراگراف میں ربط مناست، کہیں کوئی ایسی بات تو نہیں لکھ دی جو غیر ضروری ہو؟ آپ کے تبصرے کا منتظر

آپ کا شاگرد اور بیٹا

امین اشعر