کتب خانہLibrary

← ڈاکٹر صاحب السلام علیکم15 ستمبر 2021

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم15 ستمبر 2021.docxڈاؤن لوڈ

ڈاکٹر صاحب السلام علیکم 15 ستمبر 2021

امید ہے خیریت سے ہونگے، اللہ آپ کو سلامت رکھے اور مکمل صحت عطا فرمائے، میں الحمد للہ ٹھیک ہوں شدید بخار کی وجہ سے انتہائی کمزور ہوگیا تھا ، کووڈ کا ٹیسٹ دو دن پہلے کروایا ہے، جو منفی آیا تھا، میں نے پہلے نہیں کروایا تھا کیونکہ میرے بڑ ے بھائی جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہیں اور مسقط اومان میں رہتے ہیں، اپنی پوری فیملی کا علاج انہیں سے کرواتا ہوں انہوں نے بھی مجھے پہلے ٹیسٹ کروانے کا نہیں کہا تھا، صرف آرام کرنے اور پیناڈول دن میں تین دفعہ کھانے کا کہا تھا، جس پر میں نے عمل کیا،ابھی جہاں جاب کرتا ہوں انہوں نے کہا تھا کہ آپ ٹیسٹ کروا کر آفس آجائیں تو میں نے ٹیسٹ کر وایا ہے۔

ڈاکٹر صاحب میں نے آپ کی خدمت میں مولانا عبید الرحمنٰ شاہ جہاں پوری صاحب (جوتحریک لبیک کی شوریٰ کے رکن) کی کتاب بھیجی تھی جو انہوں نے مجھے دی تھی، اور اس پر تقریظ لکھنے کی درخواست کی تھی، وہ دو تین دفعہ مجھ سے پوچھ چکے ہیں، اور وہ اس کتاب کو مولانا خادم حسین صاحب کی برسی پر اس کا افتتاح کروانا چا رہئے ہیں۔۔۔۔ آپ سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بہت قریبی دوست بھی ہیں، اگر آپ تقریظ کے چند صفحات تحریر کر دیں تو ہمیشہ کہ لئے مکتبہ بریلوی میں ہمارے پیغام چلا جائے گا۔

ڈاکٹر صاحب آج کل اسکول میں اور اپنے سافٹ وئیر کے کام میں تھوڑا زیادہ وقت اور محنت کرنی پڑ رہی ہے ، ایڈمیشن وغیرہ کی وجہ سے ، جماعت اسلامی کی انتخابی شکست والا مضمون نہیں لکھ پایا، مگر ان شاءاللہ جلد لکھ دوں گا جس معذرت چاہتا ہوں۔دعاؤں کی درخواست ہے۔

آپ کا شاگرد امین اشعر