
اترپردیش کے بہرائچ ضلع کے ہردی تھانہ علاقے میں واقع مہاراج گنج بازار میں درگا مورتی پوجا کے دوران تشدد پھوٹ پڑا۔
جلوس میں ڈی جے کی آواز پر 2 برادریوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔
اس دوران فائرنگ کے علاوہ دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا۔ گولی لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ جس کی وجہ سے شہر کا ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔
بی جے پی ایم ایل اے نے سوشل میڈیا پر مسلمان صحافیوں کی رپورٹنگ کو موضوع بنا کر سب کی فہرست شیئر کرکے
نئی فرقہ وارانہ آگ بھڑکا دی۔