
امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں لیک ووڈ چرچ میں اکیلی خاتون نے آتشی اسلحے سے حملہ کردیا۔لیک ووڈ چرچ امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا چرچ ہے جہاں کوئی 60ہزار افراد کی گنجائش ہے۔ خاتون ایک 5سالہ بچے کے ساتھ آئی تھی جو پولیس کے ساتھ مقابلے میں ماری گئی البتہ بچہ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوا ۔فائرنگ سے چرچ میں کوئی موت نہیں ہوئی 1 فرد زخمی ہوا ۔خاتون اور اسکے ساتھ زخمی بچے کی شناخت مکمل طور پر چھپائی جا رہی ہے ۔ہیومن رائٹس کے اور خواتین کے حقوق کے دعوے کرنے والے مہذب مغرب سے کوئی یہ سوال نہیں کر رہا کہ خاتون کو گرفتار کرکے کیوں عدالت کے سامنے نہیں لایا گیا۔اس کے علاوہ مقدس مقامات پر حملوں کی تاریخ مغرب کی ہے ، تاہم امریکہ میں ان واقعات کا ایک تسلسل ہے صرف 2024 کے 42 دنوں میں اجتماعی قتل کے ۔40 واقعات ہو چکے ہیں