
(اسلام بے جہتِ خود ندارد ایبی)
محمد غلام جیلانی
ایران کا دنیا کے قدیم ترین تہذیبوں میں شمار ہوتا ہے لیکن ایرانیوں کی شہرت سا سانیوں کے عہد حکومت سے شروع ہوتی ہے، اسلام سے پہلے ساسانیوں کی حکومت ایران پر کوئی ایک ہزار سال زائد سے چلی آرہی تھی۔ 656ء تک اسلامی افواج نے تقریباً سارا ایران فتح کرلیا تھا، ایران کی فتح جہاں اسلام کے لیے ایک اہم موڑ تھا وہیں سورہ روم میں ایران کی فتح کی نوید تھی ایران کی فتح نے نہ صرف ساسانیوں کاخاتمہ کیا بلکہ اس فتح نے ذرتش مذہب کا بھی خاتمہ کردیا۔ اسلام بحیثیت ایک زندہ مذہب کے ایران کی بہت سی اچھی باتوں کو اسلامیا کر ان کو نئی جلا بخشی ساسانی سلطنت جغرافیائی لحاظ سے قفقاز سے لے Caspain Sea خلیج فارس، گلف آف عماں، آذر بائی جان، افغانستان سیستان، ترکمان، تاجکستان، ازبکستان، مشرقی ترکی عراق اور خلیج کی ریاستوں پر مشتمل تھا۔ اسلام نے ساسانیوں کی بنیادی چیدہ چیدہ روایتوں، اقدار اورطریقہ کار کو اسلامیانے کے بعد ایرانیوں کی انفرادیت معاشرت اور ریاست کو اسلام کے اندر ضم کرلیا۔