
ترکیہ میں سُنی کرد وں کی سیاسی جماعت ،ہُداپر کے جنرل سیکریٹری شہزادے دَمیر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ سے روز 8 سے 10 بحری جہاز قابض اسرائیلی حکومت کے پاس جانا شرم کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ آپ غزہ میں صہیونی وحشیوں کو نہیں روک سکتے تو کم از کم تجارتی تعلقات منقطع کر لیں۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن جماعت ریپبلیکن پیپلز پارٹی کے رہنما کی طرف سے حماس کو دہشت گرد کہنےپر بھی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، صدیاں گزر جانے کے باوجود، CHP کے جینز تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔ مسلم ممالک کی غزہ پر خاموشی اپنی جگہ ظلم کی مانند ہے مگر اسرائیل کی مدد اور معاونت مزید زخموں پر نمک کے مترادف ہے ۔