یمن نے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ کردیا، امریکہ نے بھی جوابی حملے کر دیے

یمن : یمن کے حوثیوں نے چار ماہ سے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات کی جانب بھی میزائل برسا دیئے۔یمن کے حوثیوں نے سمندری رستوں میں امریکہ ، اسرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے مستقل عسکری مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں۔ برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسے یمن کے شہر عدن سے جنوب مشرق میں ایک بحری جہاز پر دو میزائل حملوں کے بعد جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔امریکہ نے اندھا دھند حملوں پر حوثیوں کی مذمت کی ہے ۔ واضح رہے کہ امریکہ بھی یمن پر کئی جوابی حملے کر چکا ہے تاہم حوثیوں کی جانب سے بھی سخت رد عمل سامنے آیا۔ امریکہ کے مطابق حملے میں حوثیوں کے اینٹی شپ میزائل اور ایک ڈرون کو نشانہ بنایا گیا ، جو بحیرہ احمر میں امریکا اوراتحادیوں کے بحری جہازوں کونشانہ بنانے والے تھے۔ایک دن قبل حوثیوں نے ایک بحری جہاز ‘گلیکسی لیڈرز’ پر حملہ کرکے اسکے 25 رکنی عملے کو ابھی تک زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ ان میں کم از کم پانچ مختلف ملکوں کے باشندے شامل ہیں۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کے یہ حملے غزہ کے رہنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہیں۔ جب تک اسرائیل غزہ میں جنگ بند نہیں کرتا حوثی یہ حملے کرتے رہیں گے۔امریکی ترجمان ملر کی حالت اتنی خراب ہوچکی ہے کہ وہ یہ کہنےپر مجبور ہوگیا ہے کہ ‘ ان حملوں کی وجہ سے دنیا میں اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور مال برداری کی لاگت کے ساتھ ساتھ مال کی فراہمی کا دورانیہ بھی طوالت اختیار کر رہا ہے۔ ‘ ایسی بات کرتے وقت وہ غزہ میں مسلمانوں پر مسلط قحط و بمباری کو یکسر بھول جاتے ہیں۔

  • Related Posts

    ترکی کے صدر کا گریٹر اسرائیل پر تبصرہ

    ترکیہ صدر طیب ایردوگان نے کہہ دیا کہ ’’اگلی باری ترکیہ کی ہے‘‘ اسرائیل اپنی حفاظت کے نام پر جارحانہ جنگی عزائم کو پھیلا رہا ہے۔ کوئی ملک ، کوئی…

    یمن میں امریکہ واسرائیل سے لڑنے کے لیے مسلمانوں کی بھرتی 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    یمن : حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ سے مقابلے کے لیے اب تک 200,000 سے زیادہ نئے مسلمانوں کو بھرتی اور تربیت دی گئی ہے۔غزہ…

    جواب دیں

    آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

    مزید پڑھیے

    Liberalism of Europe

    • By salman
    • اکتوبر 26, 2024
    • 39 views
    Liberalism of Europe

    Yahya Sinwar Shahadat

    • By salman
    • اکتوبر 19, 2024
    • 64 views
    Yahya Sinwar Shahadat

    Firing, Stone-Pelting Mark Violent Durga Puja in UP

    • By salman
    • اکتوبر 17, 2024
    • 42 views
    Firing, Stone-Pelting Mark Violent Durga Puja in UP

    Strength of Muslims of Gaza

    • By salman
    • اکتوبر 16, 2024
    • 44 views
    Strength of Muslims of Gaza

    Ghazi Khan Released

    • By salman
    • اکتوبر 15, 2024
    • 61 views
    Ghazi Khan Released

    1100 + people murdered in Last 7 Months

    • By salman
    • اکتوبر 14, 2024
    • 47 views
    1100 + people murdered in Last 7 Months