یمن میں امریکہ واسرائیل سے لڑنے کے لیے مسلمانوں کی بھرتی 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یمن : حوثی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ سے مقابلے کے لیے اب تک 200,000 سے زیادہ نئے مسلمانوں کو بھرتی اور تربیت دی گئی ہے۔غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور اقوام عالم پر دباؤ ڈالنے کے لیے، بحری رستوں پر تجارتی جہازوں کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ اہمیت اختیار کر چکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق، یمن میں حوثیوں کو زبردست حمایت ،پذیرائی اور مالی وسیاسی مدد مل رہی ہے "دسیوں ہزار” نئے جنگجوؤں کی بھرتی اسی جرأت کا نتیجہ بنی ہے۔تجزیہ کاروں کو تشویش ہے کہ یہ اضافہ یمن کے سیاسی منظر نامے کو بھی تبدیل کر سکتا ہے ۔حوثیوں نے اپنے حملوں کو اب اسرائیل تک وسیع کر دیا ہے ، امریکہ تین بار یمن پر حملے کر چکا ہے مگر باقاعدہ کسی جنگ میں کودنے سے وہ بھی گریزاں ہے۔حوثی ترجمان صاف کہتے ہیں کہ "ہماری طرف سے، صیہونی، امریکی اور برطانوی دشمنوں کے علاوہ کسی اور فریق پر حملہ کرنے کا ارادہ نہیں ، کیونکہ وہ بھی ہم پر حملہ کر رہے ہیں۔”صنعا سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ایک سینئر محقق عبدالغنی الریانی نے الجزیرہ کو بتایا کہ "یمنی فلسطینی کاز کے بارے میں بہت پرجوش ہیں اور اس سے حوثیوں کو فائدہ ملتا ہے۔” بدر کے میدان سے افغانستان کے کہسار تک 14سو سالہ مسلمانوں کی تاریخ صرف یہ بتاتی ہے کہ صرف جہاد کا خالص جذبہ مسلمانوں کو ہر سپر پاور کے سامنے ناقابل تسخیر بنا دیتا ہے ، خواہ اسلحہ ،جہاز ، گھوڑے ، تیر تلوار ہو ں یا نہ ہو۔

Related Posts

ترکی کے صدر کا گریٹر اسرائیل پر تبصرہ

ترکیہ صدر طیب ایردوگان نے کہہ دیا کہ ’’اگلی باری ترکیہ کی ہے‘‘ اسرائیل اپنی حفاظت کے نام پر جارحانہ جنگی عزائم کو پھیلا رہا ہے۔ کوئی ملک ، کوئی…

یمن نے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات پر حملہ کردیا، امریکہ نے بھی جوابی حملے کر دیے

یمن : یمن کے حوثیوں نے چار ماہ سے بحری جہازوں کے بعد اسرائیلی شہر ایلات کی جانب بھی میزائل برسا دیئے۔یمن کے حوثیوں نے سمندری رستوں میں امریکہ ،…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید پڑھیے

Liberalism of Europe

  • By salman
  • اکتوبر 26, 2024
  • 39 views
Liberalism of Europe

Yahya Sinwar Shahadat

  • By salman
  • اکتوبر 19, 2024
  • 65 views
Yahya Sinwar Shahadat

Firing, Stone-Pelting Mark Violent Durga Puja in UP

  • By salman
  • اکتوبر 17, 2024
  • 42 views
Firing, Stone-Pelting Mark Violent Durga Puja in UP

Strength of Muslims of Gaza

  • By salman
  • اکتوبر 16, 2024
  • 44 views
Strength of Muslims of Gaza

Ghazi Khan Released

  • By salman
  • اکتوبر 15, 2024
  • 61 views
Ghazi Khan Released

1100 + people murdered in Last 7 Months

  • By salman
  • اکتوبر 14, 2024
  • 47 views
1100 + people murdered in Last 7 Months