
امریکی درندگی کی مثال گوانتانامو جیل سے 14 سال بعد 2 افغانی مسلمان اپنے ملک واپس پہنچ گئے۔طویل سفارتی کوششوں کے بعد یہ رہائی عمل میں آئی ۔طالبان ترجمان نے بتایا کہ 2قیدی عبدالظاہر اور عبد الکریم 2002 میں گرفتار ہوئے تھےجنہیں گوانتاناموبے کے حراستی مرکز میں بدترین غیر انسانی تشدد 15 سال گزارنے پڑے ۔ 2017 میں اُن کو عمان بھیج کر ایک گھر میں نظربند کردیا گیا تھا ، وہاں 7 سال عدم تشدد والی قید میں رہ کراب وہ آزاد ہوکر افغانستا ن پہنچ گئے۔
ان دونوں مسلمانوں کو پھانسی کی سزا پانے والے پرویز مشرف نے گرفتار کرواکے امریکیوں کے حوالے کیا تھا۔ طالبان کے سینئر عہدیداروں نے مبارکباد کے پیغامات کے ساتھ صابر اور کریم کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ قانی نے کہا کہ ان کی واپسی پر دارالحکومت کابل میں ایک سرکاری استقبالیہ تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔آج مشرف مر چکا، امریکہ شکست کھا چکا، ان مسلمانوں کی زندگی کے 22 سال کی بربادی کا سوال کس سے کیاجائے؟