
روس میں "بین الاقوامی ایل جی بی ٹی تحریک” کو انتہا پسند قرار دیا جا چکا ہے۔ روسی قانون کے مطابق اِس تحریک کی تمام علامات و ابلاغ کو بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے ۔گذشتہ دنوں ایک خاتون کو مخصوص رنگوں کی بالیاں پہن کر تحریک کو نمایاں کرنے اور ایک شخص کو سوشل میڈیا پر جھنڈا پوسٹ کرنے پر اس قانون کے مطابق سزا بھی دے دی گئی۔اس تحریک کی پشت پر کھڑی عالمی تنظیمیں اور ہیومن رائٹس کے تمام ادارے اس خبر پر آگ بگولا ہوکر منفی مہم لیکرکود پڑے ہیں۔